وفاقی محتسب:سٹیٹ لائف کو11سال پرانےکیس میں انشورنس کی ادائیگی کاحکم

24 نومبر ، 2022

لاہور (اے پی پی)وفاقی محتسب نے سٹیٹ لائف کوگیارہ سال پرانے کیس میں گروپ انشورنس کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ترجمان کے مطابق درخواست گزار احسن جاویدنے وفاقی محتسب آفس لاہور میں درخواست دی تھی جس پر سینئر ایڈوائزر نے تمام دستاویزات کا جائزہ لیتے ہوئے سٹیٹ لائف کو حکم دیا کہ وہ شکایت کنندہ کو30 دن کے اندر گروپ انشورنس کی ادائیگی یقینی بنائے۔