ٹیکسٹائل برآمدات پر17فیصدٹیکس ختم کئےبغیراستحکام ممکن نہیں

24 نومبر ، 2022

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)چیئرمین سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن ارشد لطیف بٹ اور سابق صدرچیمبر میاں عمران اکبر نےکہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات پر 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ ختم کئے بغیر ایکسپورٹ انڈسٹری کا استحکام اور بقا ممکن نہیں۔ ایکسپورٹرز کے ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی موخر ہونے کی وجہ سے برآمدکنندگان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ چھ ماہ کے عرصے میں سیلز ٹیکس کی مد میں واجب الاد رقم 15ارب سے بڑھ کر 55 ارب ہوگئی ہے۔ ایکسپورٹر کے ریفنڈ میں رکاوٹ اور بندش کی وجہ سے سیلز ٹیکس لیکویڈیٹی پوزیشن اور عالمی منڈی میں مسابقت کو بہتر بنانے کے لئے ،دھوکہ دہی و اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے زیرو ریٹنگ کی بحالی ناگزیز ہے۔