ریونیوبورڈ:سیلاب متاثرین کی مالی امداد کیلئےرقوم کی تقسیم جاری

24 نومبر ، 2022

لاہور(خبرنگار)سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے لیے رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور عیسی خیل میں بینک آف پنجاب کی 25 برانچز سیلاب متاثرین میں رقوم کی تقسیم کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں اور متعلقہ برانچز میں سیلاب متاثرین میں رقوم کی تقسیم کے لیے خصوصی کاونٹرز قائم بھی قائم کیے گئے ہیں۔