کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا آرمی چیف کے واضح بیان کے بعد سازشی بیانیے پر کی جانے والی سیاست ختم ہوجائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان بار بار سازش کا جھوٹا بیانیہ دہراتے رہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جاسکے، جس دن سیاسی جماعتوں کوآرمی چیف کی تقرری سے فرق پڑنا ختم ہوگیا اسی دن سیاسی مداخلت بھی ختم ہوجائے گی،آرمی چیف کی بات خوش آئندہے کہ فوج فروری 2021ء کے بعد سے سیاست سے کنارہ کش ہوگئی ہے، محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان کا سازشی بیانیہ تو قومی سلامتی کمیٹی کے پہلے اعلامیہ کے بعد ہی دم توڑگیا تھا ۔ 2018ء کے انتخابات میں آرٹی ایس بند ہونا بھی سیاسی مداخلت میں آتا ہے ، جس دن سیاسی جماعتوں کوآرمی چیف کی تقرری سے فرق پڑنا ختم ہوگیا اسی دن سیاسی مداخلت بھی ختم ہوجائے گی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا فوج اور سویلینز دونوں اطراف سے غلطیاں ہوئی ہیں، آرٹی ایس فیل ہونے کے ثبوت کسی پلیٹ فارم پر نہیں پیش کیے گئے ۔منیب فاروق نے کہا غلطیوں کا مکمل ادراک کیے بغیر اپنی تصحیح نہیں کی جاسکتی، اگر آپ غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بھی سلیکٹیو ہوں گے تو مسئلہ ہوگا، 2018ء کے انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے دوران جو کچھ ہوا اس کے بینیفشری عمران خان تھے، منیب فاروق کا کہنا تھا کوئی پشتون یا بلوچ لیڈر اگر اپنے لوگوں کیلئے آواز اٹھاتا ہے تو کیا ریاست اسے معاف کرے گی، شہزاد اقبال کا کہنا تھا یہ سننے میں اچھا لگتا ہے لیکن کیا یہ فوج کی ٹیکٹیکل موو ہے یا اسٹریٹجک موو ہے، جنرل مشرف کے دور میں فوج کا امیج بہت خراب ہوگیا تھا، جنرل کیانی نے فوج کا امیج بحال کرنے کیلئے ٹیکٹیکل موو کرتے ہوئے سیاست سے فاصلہ اختیار کیا ۔
لاہورلاہور میں کار چھیننے اور کار چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں،شہری قیمتی گاڑیوں سے محروم ہونے لگے، رواں سال...
لاہور ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 263 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے،...
لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن میٹرکس کے تحت سخت ایکشن لیتے ہوئےپنجاب پولیس کے 3ڈی ایس پیز معطل...
لاہور اندرون ٹیکسالی گیٹ میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو...
لاہورمغل پورہ تھانہ کی حدود میں 12سالہ بچی کےاغوا کی کوشش، مزاحمت پر 6افراد زخمی ، پولیس نے مبینہ رشوت لیکر...
لاہور راجن پور، پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کے حملہ کے ایک اور زخمی کانسٹیبل رفیق احمد نےجام شہادت نوش کر لیا ۔ آئی...
لاہورشہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے اور دیگرقیمتی سامان...
کراچیپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے تین تلوار...