سارے نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے، شیخ رشید

24 نومبر ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی،اپنے نامہ نگار سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اہم تعنیاتی کیلئے سمری آ گئی ہے،سارے نام شامل کر کے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں بلکہ میرٹ کا سوال ہو گا،جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دورملک اوراپنے ادارے کا وفادار ہو گا۔