کراچی (سید محمد عسکری) ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کر کے 10؍ نکاتی نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت پاسنگ مارکس 33؍ فیصد سے بڑھا کر 40؍ فیصد کردئیے جائیں گے جبکہ فیل یعنی F گریڈ ختم کرکے U گریڈ یعنی ان سیٹسفائی گریڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔ اسی طرح A ون گریڈ 100 تا 80 فیصد کے درمیان فرق کو ختم کر کے A پلس پلس 96 تا 100، A پلس91 تا 95؍ اور 86 تا 90کو A گریڈ کیا جارہا ہے۔ اس دس نظامی گریڈنگ سسٹم کی منظوری ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کے اجلاس (آئی بی سی سی ) میں دی جائے گی جو آج (جمعرات 24؍ نومبر کو) لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں 81؍ تا 85فیصد نمبروں کو B پلس اور 76 تا 81 نمبروں B گریڈ کردیا جائے گا۔ اسی طرح میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو نمبروں کے بجائے جامعات کی طرز پر گریڈنگ پوائنٹ ایورج (جی پی اے) دینے پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی جائے گی اپریل مئی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوجائیں اور اگست تک نتائج جاری ہوجائیں۔
لا ہو ر پولیس حکام کے مطابق رواں مالی سال میں سوا لاکھ کے قریب پولیس یونیفارمز کی خریداری کےلئے 1ارب 20 کروڑ کے...
لاہورآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسے سی پی او میں امریکی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس کے وفدنے...
لا ہو ر مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد، پولیس کا کہنا ہے کہ شادمان مارکیٹ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص جبکہ...
لاہور صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی، راہزنی، نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں...
لاہور کاہنہ کے علاقہ میں چوکی انچارج سبزی منڈی عبدالرحیم کی پولیس ٹیم نےمنشیات فروش اطہرکو12کلو100گرام چرس...
لاہور رائیونڈ میں 3 سالہ بچہ چھری کے بہیمانہ وار سے شدید زخمی ،داداکی مدعیت میں مقدمہ درج، ملزم گرفتار...
لا ہو ر سی ٹی او عما رہ اطہر کی ماہ صیام اور عید الفطر پر بہترین ٹریفک انتظامات پر ٹیم مبین شہید کو شاباش دی ۔سی...
لاہور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری...