کیسی مقبولیت؟سن لیں، عمران کہیں نظر بھی نہیں آ ئیگا ، حسن مرتضیٰ

24 نومبر ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سارے فنڈزگجرات کودیئے جارہے ہیں اورباقی پورے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے،پنجاب میں درجہ چہارم کی نوکریاں بانٹیں جا رہی ہیں، مستقل آئی جی تک نہیں،جوھر ٹاؤن میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان مقبولیت کی وجہ سے جیت جائے گا تو سن لیں آپ کہیں نظر بھی نہیں آئیں گے۔