جو شوگر مل کل نہ چلے کارروائی کی جائے،عمر سرفراز چیمہ

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز شوگر ملز کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرانے کو یقینی بنائیں جو مل نہ چلے کارروائی کی جائے، وفاقی حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے مل مالکان کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی ابھی تک اجازت نہیں ملی ۔