سپریم کورٹ سے اقدام قتل کے 6 ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی):سپریم کورٹ نے اقدام قتل کے 6 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ اگر زمین کا تنازعہ ہو تو کیا سیدھے فائر مار دینے چاہئیں؟ بدھ کو عدالت عظمٰی کے جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نےسماعت کی۔