اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کی لیگی رہنما و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پر شدید تنقید،لیگی رہنما کا ایم این اے کو بھر پور جواب،لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہدف تنقید بنائے جانے والے رہنما نے آزاد حیثیت میں چیئرمین یونین کونسل کا الیکشن جیت کر اپنے آزاد ساتھی چیئرمین کے ساتھ ایم این اے کے بیٹے کو ووٹ دے کر ضلع کونسل کا وائس چیئرمین منتخب کروایا، گزشتہ روز دیپالپور سے رکن قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خان نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران مارکیٹ کمیٹی حجرہ کے چیئرمین،لیگی رہنما و ایم پی اے جگنو محسن کے ترجمان رائے مشتاق احمد کھر ل کو شدید ہدف تنقید بنایا،جس کا کارنر میٹنگ میں موجود لیگی کارکنوں نے برا مناتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا،رائے مشتاق احمد کھرل نے لیگی ایم این اے کی تنقید کا سوشل میڈیا پر بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میری لیڈر جگنو محسن عوام کی گزشتہ4سالوں سے خدمت کر رہے ہیں، راؤ محمد اجمل خان آزاد حیثیت میں ایم پی اے کا الیکشن جیتنے والی جگنو محسن کے ووٹوں سے ایم این اے بننے کے بعد حلقہ سے اس طرح غائب ہوئے کہ عوام انہیں ”گمشدہ ایم این اے“ کے نام سے یاد کرنے لگے۔
کراچیبھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا...
کراچیداعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ امریکا...
ریاض عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے سعودی عرب کی درجہ بندی کو اے سے بڑھا کر اے پلس کر دیا ہے جس کی وجہ ملک...
صنعاامریکا نے یمن پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکا نے یمن کے دارالحکومت...
بیجنگ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ کا ایک اہم مضمون جو نومبر 2013سے فروری 2025 تک کے اہم...
کراچیروس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرسک کے علاقے میں لڑنے والے یوکرین کے فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دے...
بنکاکتھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں زیر تعمیر ایکسپریس وے پل کا کنکریٹ بیم گرنے سے 5افراد ہلاک اور 24زخمی...