آئین کیمطابق صدر کیلئے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنا لازم، فواد حسن فواد

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزراء اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری شیڈول پانچ بی کے تحت بھیجی جاتی ہے، وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت فیصلہ کریں گے۔  نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم کی ایڈوائس اور صدر مملکت کا جو طریقہ کار ہے اس کو آئین کاآرٹیکل 48ڈیل کرتا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ وزیر اعظم ، صدر مملکت کو جو ایڈوائس کا کیس بھیجے گا اس پر ان کے لئے عمل کرنا لازم ہے، یہ مشاورت والا نہیں ہے، آئین کے آرٹیکل 243کو آئین کے آرٹیکل 48کے ساتھ ملا کر پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی ایڈوائس کریں گے وہ بائنڈنگ ہے ، تاہم صدر کا اختیار بائنڈنگ کیسز میں بھی ہے کہ وہ کسی چیز کو دوبارہ نظرثانی کے لئے کہہ سکتے ہیں۔