جواب کیسے دیں،اغواا ور تشدد کا سنگین مسئلہ درپیش ہے، شیریں مزاری

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کے بیانیہ کو جھوٹا قرار دینے پر کہا ہے کہ اس کا جواب کیسے دیں؟ اغوا اور تشدد کا سنگین مسئلہ درپیش ہے، آرمی چیف کے بیان کے بعد شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سازش حقیقت ہے اور اسکا ثبوت سائفر ہے لہٰذا ڈیٹا کیساتھ متبادل نکتہ نظر پیش کرنے کی اجازت دی جائے اور سائفر کو ریلیز کر کے قوم کو فیصلہ کرنے دیا جائے، قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مشرقی پاکستان سے متعلق سیاسی ناکامی کے بیان پر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ تمام سیاسی انتشار اور سیاسی عزائم جو انتخابات جیتنے والی سیاسی جماعت کو اقتدار دینے میں رکاوٹ بنے۔