کراچی (سید محمد عسکری) سندھ حکومت نے صوبے کی سرکاری جامعات میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے 27؍ جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس 28؍ نومبر کو 12؍ بجے طلب کرلیا ہے جس کی صدارت صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو کریں گے۔ اجلاس میں جامعات میں طلبہ یونینوں کی بحالی کے فیصلے کے نفاذ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ اور سندھ اسمبلی طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرچکی ہیں تاہم 1984ء سے قبل قائم ہونے والی تمام جامعات جن کی تعداد 7سے بھی کم ہے کہ ایکٹ میں طلبہ یونین اور ان کے عہدیداروں سے متعلق شق موجود ہے تاہم اب جامعات کی تعداد 27ہوگئی ہے لیکن ان 20جامعات کے ایکٹ میں طلبہ یونین کا ذکر ہی نہیں ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ 9؍ فروری 1984ء میں ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق نے طلبہ یونینوں پر پابندی عائد کردی تھی پابندی سے قبل جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ میں طلبہ یونین کے 2؍ ارکان ہوتے تھے جن میں ایک جامعہ کراچی کا صدر اور دوسرا الحاق شدہ کالجوں کا صدر ہوتا تھا۔ 1984ء سے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ میں طلبہ کی نمائندگی نہیں ہے۔
بغدادعراق نے یورپ کو خلیج اور مشرق اوسط کے دیگر ممالک سے ملانے کے لیے سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کاایک بڑا...
تہران،کابلایران اور افغانستان کی سرحد پر ایرانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک...
ماسکوروس نے بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرنے کے منصوبے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی تنقید کو مسترد...
واشنگٹن امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں قرض کا معاہدہ بہت جلد طے پا جائے گا۔کیمپ ڈیوڈ روانہ...
کابل افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 13...
انقرہ ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغا ز ہو گیا، رن آف الیکشن کے مرحلے میں بیرون ممالک میں...
ماسکو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے ممالک کے لیڈر احمق ہیں۔کونسل...
بیروتلبنانی فوج نے طرابلس شہر کے شمال مشرق میں واقع قصبہ دیر عمار سے القاعدہ کے ایک اہم رہنما کو گرفتار کرنے...