سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ،مختلف امور پر مشاورت

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سنیٹررانا مقبول احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مختلف امورپرمشاورت ہوئی،رانا مقبول نے کہا سول ایوارڈز صرف اہل افراد کو دینے کیلئے میکنزم بنایا جائے۔سینیٹررخسانہ زبیر ی کی جانب سے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کے طریقہ کار اور میکنزم کے معاملے، امیدواروں کی اچیومنٹس اور لسٹ میں شامل تمام امیدواروں کی مکمل تفصیلات کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔