تاریخ میں پہلی مرتبہ معذور شخص خلا نورد بن گیا، یورپی خلائی ایجنسی نے نام کا اعلان کر دیا

24 نومبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے بدھ کو دنیا کے پہلے معذور خلائی نورد کے نام کا اعلان کیا ہے، جس سے مستقبل کے خلائی مشنز کیلئے معذور افراد کو بھی اس شعبے میں شامل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای ایس اے نے برطانیہ کے پیرا لمپک اسپرنٹر جان میکفال کو فزیبلٹی اسٹڈی میں شامل کیا ہے جس کے بعد ان کی تربیت خلائی نوردوں کے ساتھ کی جائے گی۔