لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل پلیئرز کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر جب کہ امام الحق کا دوسرا نمبر ہے، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈاوسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی چھٹے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی ہفتہ وار رینکنگ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا رینکنگ میں پانچواں نمبر ہے۔آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
لاہورلاہور پولیس نے ڈرائیور پر تشددکرنے والے سابق ایم پی اے کے گن مین رب نواز کوگرفتارکر لیا۔ سابق ایم پی اے...
لاہور بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ڈسکو سپورٹ...
لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؑکے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ...
لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے...
لاہور،فیروز والہ لاری اڈا میں شہباز کے گھر سے 2لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون ،مانگامنڈی میں ظہیر سے 1لاکھ...
لاہورپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ سرجری کروانے والے مریضوں سے مبینہ طور پر پیسے لیکر نام سرجیکل...
کراچیبھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا...
کراچیداعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ امریکا...