مونس الہٰی و دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پرڈپٹی اٹارنی جنرل سے مزید دلائل طلب

24 نومبر ، 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مونس الٰہی سمیت 30 افراد کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر 28 نومبر کو ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مزید دلائل طلب کر لئے۔