ہیڈ کلرک رشوت کیس، کیا ڈھائی لاکھ میں سب انسپکٹر بھرتی ہوجاتا ہے؟جسٹس انوار الحق کی ریمارکس

24 نومبر ، 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق پنوں نے سب انسپکٹر بھرتی کرنے کے عوض رشوت لینے کے کیس کے ملزم ہیڈ کلرک بشیر احمد کی عبوری ضمانت میں 2 ہفتوں تک توسیع کردی ۔ جسٹس انوار الحق کے ریمارکس دیئے کہ کیا ڈھائی لاکھ میں سب انسپکٹر بھرتی ہوجاتا ہے؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرلیا۔