وفاقی وزیرشازیہ مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہوگئیں۔اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ نامزدگی پر اپنی پارٹی قیادت کی مشکور ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق سماجی نظریات کے فروغ کیلئےہمیشہ پرعزم رہوں گی۔