پی آئی اے میں جعلی اسناد پر 457 افراد بھرتی ،جعل سازی ثابت ہونے پرلاہور کے 113 ملازمین کیخلاف مقدمہ

24 نومبر ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)پی آئی اے میں جعلی تعلیمی اسناد پر457 ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف ،ایف آئی اے نے پی آئی اےلاہور اسٹیشن پرجعلی ملازمتیں حاصل کرنے والے 113 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا 18 خواتین بھی شامل ہیں 22 نومبر کو درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں جعلسازی ثابت ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔