پشاور،شادی تقریبات میں خواجہ سراءورقاصائوں پر پابندی

24 نومبر ، 2022

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کے علاقہ شاہ پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے شادی کی تقریبات میں خواجہ سراءاوررقاصائوں کو بلانے پر پابندی لگادی ۔ ایس ایچ اوتھانہ شاہ پورنے علاقہ مشران ودیگر افراد کو تھانے بلایا اورملاقات کی ۔