اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلے وتقرریوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتوں سے گزشتہ آٹھ سال میں محکمہ پولیس میں کی جانیوالی تقرریوں اور تبادلوں کا ریکارڈ طلب کرلیاہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کو جبری رخصت پر بھیجنے کیخلاف دائر کی گئی درخواست کو بھی اسی مقدمہ کیساتھ یکجا کردیاہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں ڈی پی او کی اوسط ٹرم پانچ ماہ، چار سال میں 268 تبدیل کئے گئے، عدالت نے سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربرا ہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس پنجاب میں سیاسی مداخلت پر افسران کے تبادلے ہوتے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں ڈی پی او لیہ کا تبادلہ بھی سیاسی مداخلت پر ہواہے جس کی خبریں میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی ہیں محکمہ پولیس نے مزاحمت کی ہے لیکن بالآخر خاتون ڈی پی او لیہ نے چارج چھوڑ دیاہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس افسران کے تسلسل کیساتھ تبادلوں سے کار کردگی متاثر ہو رہی ہے،ڈی پی او لیہ کے تبادلہ سے متعلق ہیڈ لائنز نہیں دیکھی ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست میں دیئے گئے ڈیٹا کے مطابق پنجاب میں ڈی پی او کی اوسط ٹرم پانچ ماہ ہے جبکہ چار سال میں 268 ڈی پی اوز کے تبادلے کئے گئے ہیں، وکیل نے کہا پنجاب میں آئی جی پولیس کی اوسط ٹرم 6 ماہ ہے جو قانون کے مطابق تین سال ہونی چاہئے،عدالت نے کہا پولیس افسران کے بلا کسی وجہ تبادلوں سے کریمنل جسٹس سسٹم کی کارکردگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے، ان حالات میں افسران میں سیاسی اثرو رسوخ سے اعلی عہدے حاصل کرنے کا رحجان بڑھتا ہے،بعد ازاں عدالت نے چاروں صوبائی اوروفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پندرہ روز کیلئے ملتوی کردی، اسی بنچ نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کو جبری رخصت پر بھیجنے کیخلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی تودرخواست گزار کے وکیل حارث عظمت نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمہ میں قانونی نکتہ شامل ہے کہ قواعد کے مطابق چیف سیکرٹری کی مدت تعیناتی چار سال ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے ۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تیسری دفعہ سب سے زیادہ...
کراچی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی بڑی بین الاقوامی تقریر میں یورپ کے...
قاسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
کراچی کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے برطانیہ، اٹلی، کمبوڈیا، سعودی عرب سمیت مختلف 21 ممالک کے مسافر 59...
کراچی سعودی عرب، امارات عمان سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے...
اسلام آ باد فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت وفاقی سروس میں شمولیت کیلئےچاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
کراچی پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز مباحثہ آج جیو نیوز کی خصوصی...