وزیراعظم کی ایڈوائس آج صدر مملکت کے پاس چلی جانی چاہئے،خواجہ آصف

24 نومبر ، 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی آرمی چیف کی تقرری کے معاملے میں رائے بڑی اہمیت رکھتی ہے اورجوبھی ایڈوائس کی ہے بڑی اچھی ہے،فوج سیاست میں مداخلت ختم کررہی ہے تو سیاستدانوں کو بھی ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے، سیاستدانوں کو اب فوج کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے، نئے آرمی چیف کی تقرری کی وزیراعظم کی ایڈوائس کل (آج) صدر مملکت کے پاس چلی جانا چاہئے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ ایک حد تک توتاخیر کرسکتے ہیں لیکن10-15دن بعد ایڈوائس نافذ العمل ہوجائے گی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے حالیہ بیان کے مطابق وہ آئین و قانون کے اندر رہ کر کھیلیں گے ، تو اس سے ہمیں بھی ایک دھچکا لگے گا ،خواجہ آصف نے کہا آرٹی ایس کا اگربہانہ بھی تھا لیکن آرٹی ایس 6گھنٹے کے لئے ڈاؤن ہواتھا میں اپنا ذاتی تجربہ بتارہاہوں مجھے 50 فیصد نتائج اس وقت سفید کاغذ پردیئے گئے میرے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن سے باہرنکال دیاگیاگنتی کی گئی ڈبے کھولے گئے ، خواجہ آ صف نے کہا کہ بہت سارے لوگ آج بھی اینکر ہیں ایک جوڑا بیٹھتاہے آپس میں بات چیت کرتے ہیں دونوں کا میں بڑی عزت واحترام کرتاہوں لیکن تھوڑی سی تاریخ درست ہوجانی چاہئے ۔میں2013ء اور2016ء میں اس ایکسرسائزکے ساتھ منسلک رہا دونوں دفعہ یہ ایکسرسائز 16-17کے بعد شروع ہوئی اعلان26تاریخ کے بعد جنرل باجوہ صاحب کی ہوئی اور25کی جو ہے جنرل راحیل کی ہوئی ، آرمی چیف کی تقرری کیلئے طے شدہ ٹائم ٹیبل میں صرف ایک دو دن کا فرق آیا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو نشانہ بنانے کیلئے تمام حدود کراس کی گئیں، نواز شریف کو نااہل قرار کر کے سزا دی گئی، مریم نواز کو بھی ان کے سامنے گرفتار کیا گیا، اسی طرح آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا، آج بھی اینٹی کرپشن میں میرے ساتھ میری بیگم اور بیٹے کے خلاف بھی کیسز چل رہے ہیں ، عمران خان کے جرائم کا تو کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جاسکتا ہے، عمران خان نے زکوٰة کے چوری کیے، غیرملکی سربراہان سے ملنے والے تحائف بازار میں بیچ دیئے، پاکستان کے 190ملین پاؤنڈز اس شخص نے liability اکاؤنٹ میں ڈال دیئے، عمران خان اسپتال کے نام پر ملنے والا پیسہ پی ٹی آئی کیلئے استعمال کرتا رہا، عمران خان انتہائی بے شرمی کے ساتھ ایسے بات کرتا ہے جیسے خود حاجی نمازی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو وفاقی تحویل میں لینے کی ضرورت نہیں ، فیصلے عدالتیں کریں گی۔