لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ شہباز شریف کو مانگنا بھی نہیں آتا، ن لیگ کو ایسی مار دیں کہ دوبارہ اٹھ نہ سکے۔ عمران خان کا ساتھ دیں،قائداعظم کے بعد یہ پہلا سچا لیڈر ہے۔قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے شکر کریں اوراس کے لئے دعا کریں۔پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔وہ جہانیاں کے چودھری پرویزالٰہی سٹیڈیم میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ (ن) لیگ کو ایسی مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں۔ شہبازشریف کوشرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی۔ شہبازشریف کو مانگنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔شہبازشریف باہر جا کر ملک کو بدنام کررہا ہے اور باہر جا کر کہتا ہے مجھے بھیک دو۔مجھے ڈر تھا کہ شہبازشریف جا کر کہے گاکہ مجھے واپسی کا ٹکٹ بھی کرادو۔شہبازشریف،نواز شریف اورن لیگ نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔نوازشریف، شہبازشریف نے عوام کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا۔جو حکمران پیسے بنانے آتے ہیں ان کے کام میں برکت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے سابق دور میں خزانے میں 400ارب روپے سرپلس چھوڑے ،وزیراعلیٰ نے جہانیاں کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا او رکہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کو 40 بیڈ سے 150بیڈز اپ گریڈ کررہے ہیں اور ہسپتال میں بلڈ بینک اورلیبر روم بھی بنائے جائیں گے۔جہانیاں میں ٹراما سنٹر بنے گا،جہانیاں اور کچا کھو ہ میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔جہانیاں کے گرلز ڈگری کالج کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔جہانیاں میں نیا چلڈرن ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔سپیڈو بس سروس کا دائرہ کار جہانیاں اورٹھٹھہ صادق آباد تک بڑھایا جائے گا۔جہانیاں کے 11بی ایچ یو میں ایمبولینسیں دی جائیں گی۔جہانیاں میں 1122ریسیکو موٹر بائیک سروس شروع کی جائے گی۔ٹھٹھہ صادق آباد میں سیوریج سسٹم کے لئے 20کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔پی پی 210اور پی پی 209 میں سو، سوکلو میٹر پختہ سڑکیں بنائی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب میں بچیوں کو اب ڈبل وظیفہ ملے گا ، قبل ازیں وزیراعلیٰ نے پل114-10/R ملتان وہاڑی روڈ تا پل132-10/R ملتان دنیا پور روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ جلسے سے ایم پی اے فیصل نیازی،پی ٹی آئی کے رہنما سید فخر امام، نوابزادہ عبدالرزاق خان نیازی، صوبائی مشیر ایاز خان نیازی، خالد جاوید وڑائچ او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔ملک عامر ڈوگر، سید عباس علی شاہ، علی خان نیازی، ملک ابراہیم میتلا، اکرام الغنی،پاکستان مسلم لیگ قائداعظم اور تحریک انصاف کے دیگرعہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جہانیاں آمد پر شہریوں نے وزیراعلیٰ کا شاندار استقبال کیا۔ 33 سال کے بعد کسی وزیراعلیٰ کی آمد پر عوام کا جوش و خروش دیدنی رہا سٹیڈیم میں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی تھیں جلسہ گاہ میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی سٹیڈیم وزیراعلیٰ پرویز الٰہی زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا، وزیر اعلی سے معززین علاقہ نے بھی ملاقات کی۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تیسری دفعہ سب سے زیادہ...
کراچی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی بڑی بین الاقوامی تقریر میں یورپ کے...
قاسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
کراچی کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے برطانیہ، اٹلی، کمبوڈیا، سعودی عرب سمیت مختلف 21 ممالک کے مسافر 59...
کراچی سعودی عرب، امارات عمان سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے...
اسلام آ باد فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت وفاقی سروس میں شمولیت کیلئےچاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
کراچی پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز مباحثہ آج جیو نیوز کی خصوصی...