پنجاب ،گریڈ 21،20،19میں ترقیوں سمیت 28افسران کے تقرر و تبادلے

24 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے گریڈ 21،20،19میں ترقیوں سمیت 28افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ /چیئرمین صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد احسن وحید،ممبر (انکوائریز ll) ایس اینڈ جی اے ڈی کامران عبداللہ صدیقی ، ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم احمد علی ظفر کو ریگو لر بنیادوں پر گریڈ 21میں ترقی دیکرموجودہ عہدوں پر تعینات کردیا، سیکرٹری (سروسز ) ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب مس نوشین ملک کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ممبر (سیکرٹری )بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 21میں ترقی دیکر سیکرٹری (سروسز ) ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب تعینات ، ممبر (کالونیز ) بورڈ آف ریونیو ضیاء اللہ ملک کو گریڈ 21میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، ممبر (سوشل انفراسٹرکچر ) محمد شفیق احمد کو گریڈ 21میں ترقی دیکر موجودہ عہدے پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ اسی طرح ممبر (جوڈیشل l) بورڈ آف ریونیو محمد ابراہیم جنید کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، ڈائریکٹر (ایڈمن ) پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فائونڈیشن امتیاز نذیر کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم تعینات ، ممبر (پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ راشد احمد خان کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، ممبر (جوڈیشل ll) بورڈ آف ریونیو آفتاب احمد کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، سیکرٹری پبلک سروس کمیشن مس سیدہ ملیکہ کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب ، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن محمد زمان وٹو کو گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایجوکیشن انشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی مس سفینہ صدیق کو گریڈ 20میں ترقی دیکر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو تعینات ، کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری حافظ انیس الرحمان کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، شفاعت علی کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات ، ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم زبیر وحید کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، سپیشل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ ) پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل اعظم کو گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد اقبال کو گریڈ 20میں ترقی دیکر موجودہ عہدے پر ہی کام کی ہدایت کی گئی ۔ جبکہ محمد طارق خان کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ڈائریکٹر (ایڈمن ) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن تعینات کر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) ننکانہ صاحب امجد علی شاہ کا بطور کمشنر (جنرل ) نارووال تبادلہ منسوخ ، محمد حنیف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ننکانہ صاحب تعینات ، غلام عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) نارووال تعینات ، محمد سلیم کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) نارووال تعینات اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی پنجاب سید اسد رضا کاظمی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن ) ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کر دیا گیا۔