راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کیس کی سماعت کی۔دورا سماعت کمشنر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او، سی ٹی او، ڈی آئی جی موٹر وے، وزارتِ مواصلات کا نمائندہ اور آئی بی کا سیکشن افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ڈی جی آئی بی نے احتجاجی دھرنوں سے متعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔عدالت نے ہدایت کی کہ لفافہ بند رپورٹ درخواست گزاروں کو بھی فراہم کرنا ہو گی۔وزارتِ مواصلات، ڈی سی راولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، آر پی او راولپنڈی نے بھی عدالت میں رپورٹس جمع کرا دیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 26 تاریخ کو دھرنا دے رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس روز تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے۔جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کہا کہ جو بھی صورتِ حال پیدا ہو گی عدالت اس کو دیکھے گی، دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی، جس کا بھی قصور ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی
اسلام آباد حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر بلٹ پروف پنجرے...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج کو اپنے یک نکاتی ایجنڈے پر مزید بحث کرے گا جس کے...
لاہور،کراچی پانچ سنیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا تجربہ تباہ کن...
اسلام آباد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا...
اسلام آباد وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے وزیرتجارت سید نوید قمرنے ملاقات کی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرتجارت...
کراچی وزیراطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق کے پی حکومت نے پانچ ہزار...
لندن/ لاہور پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 19 رمضان المبارک کولندن سے سعودی عرب...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے تمام سینیٹرز آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور...