لاہور (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدرمملکت سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے‘اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے، سمری آنے کے بعد میں اور صدر آئین و قانون کے اندر کھیلیں گے‘ ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا‘نام فائنل ہونے پر پی ٹی آئی اپنا سیاسی حق استعمال کرنے کا فیصلہ کریگی ‘نواز شریف جس کو بھی آرمی چیف لگائے گا وہ متنازع ہو جائے گا‘ اسٹیبلشمنٹ کو اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیاکیاہے ‘اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھاکہ کون آرمی چیف بنے گا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھاکہ یوٹرن اچھی چیز ہے‘ جنہوں نے ہماری حکومت گرائی تھی انہوں نے جب دیکھا عوام ہمارے ساتھ کھڑی تھی تو عقلمندی یہ تھی وہ یوٹرن لیتے‘ یوٹرن نہ لینے سے ملک کا بھرکس نکلا ہے ‘ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لا کر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی‘مجھ پر جو حملہ ہوا شہباز شریف پورا ملوث تھا،نواز شریف بھی جانتا ہو گا، تسنیم حیدر پر ہے کہ وہ پولیس اور عدالت کو کیسے شواہد پیش کرتا ہے‘لیگی قائد جو بھی فیصلہ کرے گا پاکستان کی بہتری کیلئے نہیں کریگا، میں نوازشریف کی نیت پر شک کر رہا ہوں، نوازشریف ادارے نہیں اپنی ذات کا سوچ رہا ہے، فوج کا ادارہ ایک ڈسپلن ادارہ ہے اسی لیے بچا ہوا ہے،آج تک نہیں سنا برطانیہ کا آرمی چیف تبدیل ہو اور اس کی چھوٹی سی خبر بھی چل جائے، پاکستان میں بحث ہی آرمی چیف سے متعلق چل رہی ہے۔
اسلام آباد حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر بلٹ پروف پنجرے...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج کو اپنے یک نکاتی ایجنڈے پر مزید بحث کرے گا جس کے...
لاہور،کراچی پانچ سنیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا تجربہ تباہ کن...
اسلام آباد پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے ماہ رمضان میں 20روپے فی کلو سستی چینی عوام کو فراہم کرنے کا...
اسلام آباد وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے وزیرتجارت سید نوید قمرنے ملاقات کی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرتجارت...
کراچی وزیراطلاعات خیبرپختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق کے پی حکومت نے پانچ ہزار...
لندن/ لاہور پاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 19 رمضان المبارک کولندن سے سعودی عرب...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے تمام سینیٹرز آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور...