اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں عمران خان اور اقبال وزیر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کرچکے ہیں، اقبال وزیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو بھی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین کی اجازت نہیں اور کوئی بھی شخص آئین سے بالا تر نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں استعمال ہوئیں،عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کر چکے ہیں ،ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں میں تو ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں ہوا ،اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ اقبال وزیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،ڈی جی لاء کا کہنا تھا کہ اقبال وزیر پارٹی کا اہم حصہ ہے ا س کا اثر امیدوار پر پڑتا ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو اسکا اثر امیدوار پر پڑتا ہے،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دل بڑا کرنا چاہئے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ ہم تو دل بڑا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف سے بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے یہ جو آپ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ صرف خیبرپختونخوا میں نوٹسز ہوئے ہیں ایسا نہیں ہے الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سخت اقدامات کئے ہیں،سب کو نوٹسز دیئے گئے ہیں ، یہ بتائیں ضابطہ اخلاق ہونا چاہئےیا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضابطہ اضلاق ہونا چاہئے لیکن ہم نے تو خلاف ورزی نہیں کی ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واشنگٹنامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران قابلِ اعتماد خلیجی ممالک کی مالی امداد یا...
اسلام آبادنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کوسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے منگل کے روز کہا کہ نئی شرائط کے اضافے کے...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
کراچی بیرونی سرمایہ کاری 33فیصد کم، مہنگائی میںمزید اضافہ،وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری ، صحافی، واشنگٹن ڈی سی ادریس علی اور نمائندہ جیو نیوز اعزاز سید نے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر راشد نقوی اور پروفیسر عادل نجم نے کہا ہے کہ 1953 میں ہوئی نارتھ کوریا کی جنگ بندی اب تک...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...