پشاور(جنگ نیوز)مولانافضل الرحمٰن کےسمدھی حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے 39ویں گورنر مقرر کر دیئے، حاجی غلام علی نے گورنرکےعہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنرہائوس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے حاجی غلام علی سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، پی پی کے صوبائی قائدین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔حلف برداری کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب گورنر نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کی نوبت نہیں آئے گی، یہ لوگ ٹھیک ہوجائیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں ایک دوسرے کے دشمن نہیں، وفاق اور صوبے کے درمیان بہتری کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان جو کھینچا تانی اس ختم کرنے کی کوشش کروں گا، ایک گھر میں بیٹا بھی گالیاں دے تو باپ پیسے نہیں دیتا، صوبے کو اس کا حق بھی ملے گا اور قبائلیوں کا احساس محرومی بھی دور کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی۔ جس کی صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 101کے تحت منظوری دی۔گورنر کی منظوری کا اعلامیہ جاری ہونے کے فوری بعد حلف برادری تقریب کا انعقاد کیاگیا
اسلام آ باد وزیراعظم نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیپٹن منیر اعظم کی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آباد کاری کیلئے متعلقہ...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد ایک سال تاخیر سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی فعال ہوگئی۔آئندہ اجلاس کا...
اسلام آباد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نےوزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...