اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے پریڈ گرانڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دینے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز نہیں دے سکتے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گرانڈ میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے دوران سماعت کہا ہے کہ 26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی کال دی ہے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کی استدعا ہے میں ان کو وہ ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کا کام ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ مسترد تو نہیں ہوئی ابھی؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ ہائیکورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے؟ ہیلی پیڈ سروسز ہائیکورٹ تو نہیں دے سکتی۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔
واشنگٹنامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران قابلِ اعتماد خلیجی ممالک کی مالی امداد یا...
اسلام آبادنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کوسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے منگل کے روز کہا کہ نئی شرائط کے اضافے کے...
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی،جیل ذرائع کے مطابق...
کراچی بیرونی سرمایہ کاری 33فیصد کم، مہنگائی میںمزید اضافہ،وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری ، صحافی، واشنگٹن ڈی سی ادریس علی اور نمائندہ جیو نیوز اعزاز سید نے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر راشد نقوی اور پروفیسر عادل نجم نے کہا ہے کہ 1953 میں ہوئی نارتھ کوریا کی جنگ بندی اب تک...
کراچی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکا عالمی انسانی حقوق کی تباہی...