وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے

24 نومبر ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ سے وابستہ گریڈ 19 کے ابو ظفر صادق ڈپٹی سیکرٹری ایچ آر مینجمنٹ پالیسی ریفارمز سیل(ایم ایس وِنگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ آفس مینجمنٹ گروپ سے وابستہ گریڈ 18 کے سیکشن افسر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن عظمت علی کو سیکشن افسر مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے، دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری وفاقی و صوبائی افسران کی ڈیپوٹیشن پر مختلف اداروں میں تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 18 کی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ مواصلات آزاد جموں و کشمیر مظفرہ آباد ڈاکٹر سیدہ رابعہ رباب نقوی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آزاد جموں و کشمیر ریجن تعینات کی گئی ہیں جبکہ قومی ادارہ برائے بحالی طب میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ 17 کے میڈیکل آفیسر محمد ایاز کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کر دی گئی ہے جو 17 جولائی 2022 سے شمار ہوگی، گریڈ 18 کی میڈیکل آفیسر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد ڈاکٹر شاہدہ کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، ڈاکٹر شاہدہ کو سینئر وومن میڈیکل آفیسر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے، محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے یعقوب علی خان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت میں بطور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (فورسٹس ٹو) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سپرد کی گئی ہیں، یعقوب علی خان کی تقرری 19 نومبر 2024 ان کی ریٹائرمنٹ تک کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کرد ئیے ہیں۔