لاہور(صابر شاہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ایک (ہفتے میں 29نومبر )کو اپنی بید اپنے جانشین کے حوالے کردیں گے۔ وہ طویل ترین فوجی کیریئر رکھنے والے جنرلوں میں سے ایک ہیں۔ 62 سالہ جنرل باجوہ کی فوجی خدمات کا دورانیہ 44 برسوں پر محیط ہے۔ انہوں نے فوج میں شمولیت1978ء میں اختیارکی24اکتوبر 1980ء کو کمیشن حاصل کیا۔ وہ 2190 دن (6سال) آرمی چیف رہیں گے۔ انہوں نے 29نومبر 2016کو جنرل راحیل شریف کی جگہ کمان سنبھالی۔ اپنے دور سپہ سالاری میں انہوں نے 5وزرأ اعظم (نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، نگران جسٹس (ر) ناصرالملک، عمران خان اور شہباز شریف کے ساتھ کام کیا۔ موجودہ صدر عارف علوی اور ممنون حسین مرحوم صدر رہے۔ 28نومبر 2019ء کو سپریم کورٹ نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم نامہ معطل کردیا اور کہاکہ ایسا کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے اس حکومتی یقین دہانی پر کہ مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پارلیمنٹ دستور سازی کرے گی۔ جنرل باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔ بعدازاں قانون کی پارلیمانی منظوری کے بعد 28جنوری 2020ء کو مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کردی گئی۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کا فوجی کیریئر بھی طویل یعنی 45 سال 7ماہ اور 9 دنوں پر محیط رہا۔ جنرل ضیاء الحق یکم مارچ 1976ء کو 51 سال کی عمر میں آرمی چیف بنائے گئے تھے ۔ وہ 12سال 5ماہ 16دن آرمی چیف رہے۔ جنرل ایوب خان 43برس کی عمرمیں آرمی چیف بنائے گئے تھے، وہ کم عمرترین فوجی سربراہ رہے۔ میجرجنرل افتخار خان کی حادثاتی موت کے باعث بھی انہیں قبل از وقت ترقی ملی تھی۔ جنہیں پہلا مقامی کمانڈر انچیف نامزد کیاگیا تھا۔ ایوب خان ، یحییٰ خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف ملک کے صدر رہے۔
کراچی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کیلئے مختص پروٹوکول لینے سے انکار کرتے ہوئے پروٹوکول...
لاہورسابق وزیراعظم نواز شریف نے رانا ثناءاللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں ضروری ہدایات دیں۔ نواز شریف کی...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہاور خواجہ سعد رفیق کو حکومت...
لاہور پنجاب کی تاریخ میںپہلی مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور 5 سال سے زائد قید کی سزا پانے والوں کو ان کے آبائی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے...
بیجنگچین کے 5روزہ دورے پر موجود نواز شریف نے صحابی رسول ؐحضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری دی ۔
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال شیر افضل مروت، حامد خان یا حامد رضا،...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژننے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اہم تقرریوں کیلئے...