زرداری کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، دونوں وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے گھر آمد، وہاں سے دونوں وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے، دونوں رہنماوں کے درمیان اہم تبادلہ خیالات ہوا ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ زرداری نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،دونوں نے موجودہ سیا سی صورتحال میں اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔