شاہین آفریدی کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک ہے،کین ولیمسن

24 نومبر ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بالر کا یارکر مچل سٹارک سے زیادہ خطرناک ہے۔کرکٹ کی دنیا کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کین ولیمسن کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی۔