لاہور (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدرمملکت سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے، اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے، سمری آنے کے بعد میں اور صدر آئین و قانون کے اندر کھیلیں گے‘ ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا‘نام فائنل ہونے پر پی ٹی آئی اپنا سیاسی حق استعمال کرنے کا فیصلہ کریگی ‘نواز شریف جس کو بھی آرمی چیف لگائے گا وہ متنازع ہو جائے گا‘ اسٹیبلشمنٹ کو اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیاکیاہے ‘اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھاکہ کون آرمی چیف بنے گا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھاکہ یوٹرن اچھی چیز ہے‘ جنہوں نے ہماری حکومت گرائی تھی انہوں نے جب دیکھا عوام ہمارے ساتھ کھڑی تھی تو عقلمندی یہ تھی وہ یوٹرن لیتے‘ یوٹرن نہ لینے سے ملک کا بھرکس نکلا ہے ‘ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لا کر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی‘مجھ پر جو حملہ ہوا شہباز شریف پورا ملوث تھا،نواز شریف بھی جانتا ہو گا، تسنیم حیدر پر ہے کہ وہ پولیس اور عدالت کو کیسے شواہد پیش کرتا ہے‘لیگی قائد جو بھی فیصلہ کرے گا پاکستان کی بہتری کیلئے نہیں کریگا، میں نوازشریف کی نیت پر شک کر رہا ہوں، نوازشریف ادارے نہیں اپنی ذات کا سوچ رہا ہے، فوج کا ادارہ ایک ڈسپلن ادارہ ہے اسی لیے بچا ہوا ہے،آج تک نہیں سنا برطانیہ کا آرمی چیف تبدیل ہو اور اس کی چھوٹی سی خبر بھی چل جائے، پاکستان میں بحث ہی آرمی چیف سے متعلق چل رہی ہے۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...