کراچی (سید محمد عسکری) ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کر کے 10؍ نکاتی نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت پاسنگ مارکس 33؍ فیصد سے بڑھا کر 40؍ فیصد کردئیے جائیں گے جبکہ فیل یعنی F گریڈ ختم کرکے U گریڈ یعنی ان سیٹسفائی گریڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔ اسی طرح A ون گریڈ 100 تا 80 فیصد کے درمیان فرق کو ختم کر کے A پلس پلس 96 تا 100، A پلس91 تا 95؍ اور 86 تا 90کو A گریڈ کیا جارہا ہے۔ اس دس نظامی گریڈنگ سسٹم کی منظوری ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کے اجلاس (آئی بی سی سی ) میں دی جائے گی جو آج (جمعرات 24؍ نومبر کو) لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں 81؍ تا 85فیصد نمبروں کو B پلس اور 76 تا 81 نمبروں B گریڈ کردیا جائے گا۔ اسی طرح میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو نمبروں کے بجائے جامعات کی طرز پر گریڈنگ پوائنٹ ایورج (جی پی اے) دینے پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی جائے گی اپریل مئی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوجائیں اور اگست تک نتائج جاری ہوجائیں۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...