راولپنڈی (نمائندہ جنگ،این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی۔جس کا بھی قصور ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤفنے کہا کہ کل کیا ہونے والا ہے کسی کو علم نہیں۔خدشہ یا خواہش پر نہیں چلنا ہے،سب کو ملکر کلچر کو بہتر کرنا ہے۔ یہ ریمارکس انہوں نے بدھ کو راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سڑکوں اور تعلیمی اداروں کی بندش اور شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہونے کے خلاف مختلف رٹ پٹیشنوں کی سماعت کے دوران جاری کئے۔ راجہ خالد محمود نے ملک صالح محمد ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ شیخ محمد حفیظ نے کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم ایڈووکیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنماملک خالد نواز بوبی و چوہدری عبدالرحمن توکلی نے اسد عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے سڑکوں ، تعلیمی اداروں کی بندش اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف الگ الگ پٹیشنزدائر کی ہوئی ہیں۔ بدھ کو دوران سماعت چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کونوٹس کی عدم تعمیل کی رپورٹ پرعدالت عالیہ نے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ۔پی ٹی آئی کے اسد عمر کی طرف سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئےجبکہ انٹیلی جنس بیورو کی طرف سے سربمہر رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی گئی ہے۔جس پر عدالت عالیہ نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وہ ڈی جی آئی بی سے پوچھ لیں کہ رپورٹ اوپن کرنے کے حوالے سے کوئی استثنی تو نہیں چاہتے۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...