دوحہ/قطر( اے ایف پی)فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودیہ کی کامیابی نے عرب دنیاکو یکجا اور متحد کردیا یہاں ایک جشن کا سماں ہے۔ عرب ممالک خود آپس میں اختلافات اور تنازعات ہیں لیکن سعودی عرب کی جیت کا خود میزبان ملک قطر کے باشندوں نے بھی جشن منایا جس کا سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان المسلمین سے اظہار یکجہتی پربائیکاٹ کردیاتھا۔ قطر یوں نے سعودی کامیابی پردوحہ میں ہارن بجاتے ہوئے کاروں کا کارواں نکالا اورکامیابی پر سعودی عرب کو کھل کر داد دی۔ سعودی عرب کی قیادت میں متحدہ عرب امارات بحرین اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان کے علاوہ ایران سے قریبی تعلقات پر قطرکی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن اب مصری، مراکشی، تیونیسی، لبنانی اور اردنی بھی سعودیوں کے ساتھ مل کر جشن منا رہے ہیں۔ اردن کے احمد القاسم نے کہاکہ یہ صرف سعودی عرب کی نہیں تمام عربوں کی بڑی اور تاریخی کامیابی ہے۔ امیر قطر نے سعودی رومال گلے میں ڈال کر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قطری پرچم اوڑھ کر میچ دیکھا۔ قطر ی خاتون نے کہاکہ ہم نے اختلافات پیچھے دال دیے ہیں ۔جشن تو دبی ،غزہ اوریمن میں بھی منایا گیا ۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...