اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دینے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ہیلی پیڈ سروسز نہیں دے سکتے ، یہ انتظامیہ کا کام ہے، انہوں نے جو کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرینگے ، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی مذکورہ بالا درخواست کی سماعت کی تو پی ٹی آئی کے وکیل عتیق الرحمن نے بتایا کہ تحریک انصاف نے 26 نومبر کیلئے راولپنڈی میں جلسے کی کال دی ہے۔ ہم نے اسلام آباد کی انتظامیہ کو عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراونڈ میں اترنے اور راولپنڈی جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت مانگی ہے مگر انتظامیہ نے ابھی تک اجازت نہیں دی، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ ابھی مسترد تو نہیں ہوئی؟ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے مگر ابھی تک اجازت نہیں ملی۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...