یورپی یونین نے روس کو ’’دہشتگردی کو فروغ دینے والی ریاست‘‘ قرار دیدیا

24 نومبر ، 2022

اسٹارز برگ (اے ایف پی) یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یوکرین جنگ کے معاملے پر روس کیخلاف قرارداد منظور کرلی ہے، قرارداد میں روس کو ’’دہشتگردی کو فروغ دینے والی ریاست‘‘ قرار دیا گیا ہے، پارلیمنٹ نے 27 رکنی اتحاد سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی اسی پر عملدرآمد کروائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین میں شہری آبادی پر جان بوجھ کر حملے اور قتل وغارت کررہا ہے، شہری انفراسٹرکچر کی تباہ، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی دہشتگردانہ اقدامات کے مترادف ہے۔