کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چیساپیک میں وال مارٹ شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہوگئے،حملہ آور شاپنگ مال کا ایک مینجر تھا جس نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا ہے، پولیس نے بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق 22:12 بجے (03:12 GMT) پر ہوا، یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں امریکا میں دوسری بڑی شوٹنگ ہے۔ ایک ہفتہ قبل کولوراڈو کے ایک کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے محرکات کیا تھے۔ واقعے کی ظاہر ہونے والی فوٹیج میں ایک عینی شاہد جس نے وال مارٹ کی یونیفارم پہن رکھی ہے بتاتا ہے کہ وہ ایک اسٹاف روم سے نکلا تھا جس کے بعد ایک مینجر داخل ہوا اور اس نے فائرنگ کر دی۔عینی شاہد نے کہا "افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اپنے چند ساتھیوں کو کھو دیا۔"
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...