کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی آرمی چیف کی تقرری کے معاملے میں رائے بڑی اہمیت رکھتی ہے اورجوبھی ایڈوائس کی ہے بڑی اچھی ہے،فوج سیاست میں مداخلت ختم کررہی ہے تو سیاستدانوں کو بھی ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے، سیاستدانوں کو اب فوج کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے، نئے آرمی چیف کی تقرری کی وزیراعظم کی ایڈوائس کل (آج) صدر مملکت کے پاس چلی جانا چاہئے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ایک حد تک توتاخیر کرسکتے ہیں لیکن10-15دن بعد ایڈوائس نافذ العمل ہوجائے گی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے حالیہ بیان کے مطابق وہ آئین و قانون کے اندر رہ کر کھیلیں گے ، تو اس سے ہمیں بھی ایک دھچکا لگے گا ایک غیریقینی کی صورتحال پیداہوگی ۔اس قسم کی صورتحال میں ہم پچھلے7-8ماہ میں تین یا چاربار نکل چکے ہیں اور آئندہ بھی عہدہ برآہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان سے ہمیں کوئی خیرکی توقع نہیں جب تک ان کا کوئی اپنا پرسنل مفادنہ ہو ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ اگر عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات آئین وقانون سیاست کے آداب واسلوب کے تحت رکھناچاہتے ہیں تو ان کے لئے یہ ایک موقع ہے جیسا کہ آرمی چیف نے اپنی تقریر میں گلہ کیاہے، اب وہ اپنے ذاتی مفاد میں استعما ل کرتے ہیں شارٹ ٹرم یالانگ ٹر م میں استعمال کرتے ہیں یہ عمران خان کی اپنی مرضی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ سمری کے حوالے سے آج بھی با ت چیت ہوئی ہے اورہماری اسٹریٹجی پوری ہے اور ایک نئی شروعات ہورہی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ آرمی چیف نے اپنی تقریرمیں کہاکہ ماضی میں بالواسطہ اوربلاواسطہ سیاست میں مداخلت کے واقعات ہوتے رہے ہیں اور انہوں نے اعتراف کیا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ افوا ج اور باقی ادارے اپنی ذاتی پسند کوبالائے طاق رکھتے ہوئے بھی احترام کریں اور اس کوسپورٹ کرنے کی کوشش کریں۔ ایک اورسوال کے جواب میں و زیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ آرٹی ایس کا اگربہانہ بھی تھا لیکن آرٹی ایس 6گھنٹے کے لئے ڈاؤن ہواتھا میں اپنا ذاتی تجربہ بتارہاہوں مجھے 50 فیصد نتائج اس وقت سفید کاغذ پردیئے گئے میرے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن سے باہرنکال دیاگیاگنتی کی گئی ڈبے کھولے گئے۔ آصف زرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیردفاع نے کہاکہ میں سمجھتاہوں کہ آصف زرداری کی اس معاملے میں رائے بڑی اہمیت رکھتی ہے اورجوبھی ایڈوائس کی ہے بڑی اچھی ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف نے ٹائم ٹیبل کاکہاتھا اورکہاتھا اس تاریخ کو یہ شروع ہوجانی چاہئے کسی کی ذات کو نہیں کہاتھا۔ خواجہ آ صف نے کہا کہ بہت سارے لوگ آج بھی اینکر ہیں ایک جوڑا بیٹھتاہے آپس میں بات چیت کرتے ہیں دونوں کا میں بڑی عزت واحترام کرتاہوں۔
کراچی ترجمان انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے میں کالعدم ایکشن...
کراچی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو 100 دن پورے ہوگئے ہیں۔ صورتحال معمول پر لانے کی کوششوں کے باوجود...
کراچی ایران کے گمشدہ یورینیم ذخائر، امریکا کا عالمی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ، واشنگٹن کی تہران کیخلاف IAEA میں...
کراچی ایران میں 3121 افراد کے خلاف مقدمات، دشمن سے تعاون کا الزام، 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا...
کراچی گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے...
اسلام آ باد گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی کی اتحادی حکومت بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق گلگت بلتستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت آزاد کشمیر اور مقتدر قوتوں کو چاہئے کہ وہ آزاد کشمیر کی...
پشاور وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے این ای سی میں شرکت عمران سے ملاقات سےمشروط کردی ،وزیراعلیٰ...