فائر اینڈ سیفٹی کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ناصر شاہ

24 نومبر ، 2022

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)۔صوبائی وزیر بلدیات پبلک ہیلیھ انجینئرنگ اور دیہی تر قی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فائر اینڈ سیفٹی کے نظا م کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کی ضرورت ہے جبکہ متعلقہ تمام اداروں کی مشترکہ اور باہمی حکمت عملی سے آگ لگنے سے لا حق جانی اور مالی نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں 12ویں فا ئر اینڈ سیفٹی و سکیورٹی کنونشن اور ایوا ر ڈ2022کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا، تقریب سے صدر نیشنل فورم انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ نعیم قریشی ،محسن شیخانی، کیپٹن زاہد اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے بھی خطاب کیا، وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر میں کمیونٹی کی سطح پر عوام کو آگ سے بچائو کی تربیت ، تمام صنعتی و تجارتی اداروں میں آگ بجھانے کے آلات اور ضروری انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے،فائر فائٹنگ کے حوالے سے سندھ حکومت نے قانون سازی بھی کی ہے،بعد ازاں صوبائی وزیر نے فائر فائٹنگ اور سیکیورٹی کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور اداروں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے ۔