جواب جمع ہوتا ہے مگر کے ایم سی لیگل ٹیم کو پتہ تک نہیں، ہائیکورٹ

24 نومبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جہانگیر پارک کے ایم سی ملازمین کو متبادل کوارٹرز دینے سے متعلق درخواست پر کے ایم سی وکیل کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرانی درخواستوں پر جواب کیوں جمع نہیں کرایا جا رہا؟ کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی جائے، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ جواب تو آیا ہوا ہے کے ایم سی کو پتہ ہی نہیں، ہمارے ساتھ غلط بیانی ہرگز نہ کریں، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ کے ایم سی کی اپنی اندرونی حالت کون ٹھیک کرے گا، جواب جمع ہوتا ہے مگر کے ایم سی لیگل ٹیم کو پتہ تک نہیں، عدالت نے کے ایم سی کے وکیل کو جواب جمع کرانے اور جواب کی نقول فریقین کو دینے کا حکم دیدیا اور سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔