کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار کی سہولت کاری کرنیوا لےبرادر نسبتی عامر اور ملازم اورنگزیب کو باقاعدہ گرفتار کر لیا ۔ تفتیشی پولیس کے مطابق ملازم اورنگزیب نے واردات کے بعد ملزم کےگھر پہنچنے پر ملزم کی گاڑی سے نمبر پلیٹ اتاری، گاڑی پر کپڑا ڈالا اور گاڑی کی چابی چھپادی، ملزم جب تک پاکستان میں تھا ملازم اورنگزیب اس سے رابطے میں رہا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا برادر نسبتی کلفٹن میں ہی ایک ریسٹورنٹ چلاتا ہے، ملزم خرم واردات کے بعد گھر سے سیدھا پہلے عامر کے ریسٹورنٹ گیا، ملزم خرم نثار اور اس کے برادر نسبتی کے درمیان ریسٹورنٹ میں ملاقات ہوئی ، عامر نے بیان دیا کہ خرم نثار نے بتایا کہ اس کا کوئی جھگڑا ہوا ہے اسے فوراً ٹکٹ چاہئے لیکن خرم کو ٹکٹ لے کر دینے میں کوئی مدد نہیں کی،عامر کا کہنا ہے کہ میں اپنی فیملی کو چھوڑنے ایئر پورٹ گیا تو خرم موجود تھا، ملزم اور عامر کی ایئرپورٹ پر بھی ملاقات ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ عامر اور ملزم خرم کا کال ریکارڈ ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، ملزم خرم اور عامر دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، ملزم کا برادر نسبتی عامر بھی سوئیڈن کا شہری ہے،پولیس حکام کایہ بھی کہنا ہے کہ ملزم خرم نثارکے بیرون ملک جانے کے حوالے سے غیر ملکی ایئر لائن اور غیرملکی بینک سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں، ملزم کے والدین بھی اب اپنے گھر میں موجود نہیں ہیں، ملزم کے برادر نسبتی عامر کے بیان کی تصدیق جاری ہے۔
کراچی اورنگی ٹاؤن ایک نمبر کے رہائشی 30 سالہ فواد ولد اکرام نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کر لی۔
کراچی سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں چلائی جارہی مفت شٹل سروس ناکام ہوگئی، ذرائع کے مطابق شٹل سروس بس اڈوں...
کراچی جامعہ کراچی کے دفترِ مشیرِ امورِ طلبہ کے زیرِ اہتمام "یومِ حسینؓ" بدھ، 22 جولائی صبح 11 بجے پارکنگ...
کراچی ملیرکورٹ نے لانڈھی قائد آباد میں تین سالہ کلثوم کے قتل کے مقدمے میں ملزمان سکینہ اور نادر کو 4 دن کے...
کراچی سی ٹی ڈی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، سینٹرل جیل جوڈیشل...
کراچی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی...
کراچی گلستان جوہرمیں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت کے باعث دوران علاج خاتون 57 سالہ جمیلہ زوجہ سلیم...
کراچی عدالت نے سانحہ گل پلازہ آتشزدگی کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی...