پولیس اہلکار کے قتل کی تفتیش کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل، والد کا عدم اطمینان

24 نومبر ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ساؤتھ نے ڈیفنس میں جاں بحق ہو نے والے شاہین فورس کے اہلکارعبد الرحمان کے قتل کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ،تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی سٹی انویسٹی گیشن، اے ایس پی کلفٹن، ایس آئی او نبی بخش اور ایس ایچ او کلفٹن شامل ہیں،دریں اثنا شہید پولیس اہلکار کے والد نے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سائوتھ نے یقین دہانی کرائی تھی ،تاہم طاقت اور اختیارات ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو کیوں گرفتار نہیں کرسکی ، پولیس کے پاس10 دن ہیں ،ملزم کو گرفتار کر لیں ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اگر ملزم گرفتار نہ ہوا تو احتجاج کریں گے اور دھرنا بھی دیں گے،اہلخانہ کا کہنا ہےکہ کوئی افسر ابھی تک تعزیت کرنے بھی نہیں آیاکسی وڈیرے کا بیٹا قتل ہوتا تو ملزم گرفتار ہو چکا ہوتا۔