حکومت قدرتی گیس کی تقسیم کیلئے منصفانہ منصوبہ تیار کرے، خرم شیر زمان

24 نومبر ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی میں گیس کی فراہمی میں کمی و لوڈ شیڈنگ کا معاملے پر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک کو لکھے گئے خط کے متن کہا ہے کہ کراچی میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ،ایس ایس جی سی نے کراچی کے صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا، اس اقدام سے ہر سطح پر صنعتی ترقی میں رکاوٹ آئے گی، گزارش ہے کراچی کو درپیش اس سنگین مسئلے پر غور کریں، حکومت قدرتی گیس کی تقسیم کے لیے مزید منصفانہ منصوبہ تیار کرے۔