لائنز ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق

24 نومبر ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگل کی شب لائنز ایریا میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والا 19 سالہ طالبعلم حذیفہ اسپتال میں جاں بحق ہوگیا ،علاقہ مکینوں نے فرار ہونے والے ایک ملزم کو پکڑ کرتشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔