ہائیکورٹ، سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست پر کے ایم سی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب

24 نومبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایف ٹی سی فلائی اوور سے سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست پر کے ایم سی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا، کے ایم سی کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار ناراضی کیا، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح سے کیسز چلے تو عدالتوں پر بوجھ بڑھے گا۔