پی ٹی سی ایل پنشنرز اتحاد کے تحت حقوق کے حصول کیلئے احتجاج

24 نومبر ، 2022

‎کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر‎کی طرح کراچی میں بھی پی ٹی سی ایل پنشنرز اتحاد کے تحت اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور احتجاج کیا گیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ احتجاج آپ کا قانونی اور آئینی حق ہے 2018 میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں آپ کا مسئلہ اٹھایا تھا اور سینیٹ کی کمیٹی کی سفارشات بھجوائی گئی جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اتصلات ، PTET اور PTCL انتظامیہ سینیٹ و اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں سے بالاتر ادارےہیں۔